15 جولائی کا جلسہ کراچی کی سیاست  کا رخ بدل دے گا،حافظ بلال رمضان 

46

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان نے کہا کہ کراچی کے نوجوان اپنا مستقبل روشن اور محفوظ بنانے کیلیے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں گے ۔ 15 جولائی کا جلسہ کراچی کی سیاست کا رخ بدل دے گا۔کراچی کے مینڈیٹ کے دعویداروں نے30سال میں کراچی والوں کو دکھ، تکالیف اور پریشانیوں کے علاوہ کیا دیا ہے؟ متحدہ مجلس عمل عوام کے پاس اب بہترین ٓاپشن ہے۔کراچی کی عوام اب دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں گی۔ متحدہ مجلس عمل کا قیام عوام کیلیے امید کی کرن ہے۔ جے آئی یوتھ سمیت ہزاروں نوجوان جلسہ
میں شرکت کریں گے۔ ہم دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے نوجوانوں کو بھی دعوت دیتے ہیں۔جے آئی یوتھ کے کارکنان گھر گھر جاکر لوگوں تک ایم ایم اے کا پیغام پہنچائیں۔متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آکر کراچی کے نوجوانوں کے تعلیم،صحت اور روزگار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
حافظ بلال رمضان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ