نگراں وزیر اعظم نے پاک چائنا آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا افتتاح کردیا

68

اسلام آباد (اے پی پی) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی ترقی ضروری ہے، پاک چائنا آپٹیکل فائبر کیبل پروجیکٹ سے پاکستان کو زمینی کیبل سے رابطہ کاری کی سہولت ملے گی اور اس کا سمندری کیبل پر انحصار کم ہو گا۔ وہ جمعہ کو پاک چائنا آپٹیکل فائبر کیبل پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے انچارج وزیر شیخ یوسف، ڈائریکٹر جنرل اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن میجر جنرل عامر عظیم باجوہ اور پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ بھی موجود تھے۔ یہ منصوبہ 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ اس میں راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل زیر زمین آپٹیکل فائبر کیبل اور کریم آباد تا خنجراب 172 کلومیٹر فضائی آپٹیکل فائبر کیبل کے مواصلاتی انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔ وزیراعظم نے منصوبے کی انتہائی مشکل علاقے میں کامیاب تکمیل کے لیے اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کے شمالی علاقوں میں ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے لیے بھی معاون ثابت ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.