راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں دنیا کے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے

108

ایمسٹرڈیم (جسارت نیوز) شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں دنیا کے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک نمبر ایک کھلاڑی بن گئے، فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی، انہوں نے رافیل نڈال کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی روبن ہاس کو 4-6، 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، انہوں نے ہسپانوی اسٹار نڈال سے پہلی پوزیشن چھینی ہے، اسطرح فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں دنیا کے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے ہیں‘دوسری طرف راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ دنیا کا نمبر ایک عمررسیدہ ٹینس کھلاڑی بننا دیرینہ خواب تھا، میں اسے بڑی کامیابی سمجھتا ہوں۔