بلاول کاشتکاروں کے ہمدرد نہیں، اقدامات دعووں تک محدود ہیں،خالد محمود سومرو

440

شکارپور (نمائندہ جسارت) بلاول اپنے خطاب میں کاشتکاروں سے ہمدردی دکھاتے ہیں مگر سندھ میں ان کے مسائل نہیں ہورہے، جے یوآئی ہر حلقے پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، پی پی پی چھوڑنے والے سابق جیالے کو بھی جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد خالد محمود سومر نے گذشتہ شب شکارپورکے ہزاریدر چوک پر اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای نے پنجاب کے شہر ملتان میں اپنے خطاب میں کاشتکاروں کے حقوق کی بات کرتے ہیں مگر سندھ میں ان کی حکومت ہوتے ہوئے کاشتکاروں کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا اور ان کے فصل کا کوئی خریدار نہیں اور وہ دھرنے دینے پر مجبور ہیں یہ قول و فعل میں تضاد ہے، انہو ں نے کہاکہ جے یوآئی پی پی پی سے ہر نشست پر مقابلہ کرے گی ،اور ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، مولانا راشد محمود سومرو نے مزید اپنے خطاب میں سابق پیپلز پارٹی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی کومخاطب کرتے ہوئے جے یوآئی میں شامل ہونے کی دعوت دی، انہوں نے کہاکہ شکارپور میں لیڈ لائن رکھنے والی ایک پارٹی کو آپ نے چھوڑ دیا ہے۔ دوسری پارٹی ہماری ہے ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں ،جلسے سے مولانا عبداللہ پہوڑ ، سید ولی اللہ شاہ امروٹی ، مولانا طیب میکھو، حافظ محمد منیب سومرو، مولانا عبداللہ مہر نے بھی خطاب کیا۔