یونان میں سیلاب سے ہلاکتیں  16 ہو گئیں‘ سیکڑوں افراد بے گھر

226
ایتھنز: یونان میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے راستے دریا کا منظر پیش کررہے ہیں‘ چھوٹی تصاویر میں قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی دکھائی دے رہی ہے
ایتھنز: یونان میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے راستے دریا کا منظر پیش کررہے ہیں‘ چھوٹی تصاویر میں قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی دکھائی دے رہی ہے

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں حکام کے مطابق سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث سیکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جنہیں فوری طور پر امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ شدید بارش کے نتیجے میں ایتھنز کے مغرب میں واقع 2 ساحلی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے شہری ڈھانچہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ اس تباہی کی وجہ سے وزیر اعظم نے ملک میں سوگ کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو فوری طور پر مدد پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔