پانچواں ون ڈے ،پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

194

پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج کارڈف گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گرین شرٹس کے کپتان اظہر علی کا کہناتھا کہ ٹیم میں آج کے میچ کے لئے دو تبدیلیا ں کی گئی ہے۔ سمیع اسلم کی جگہ شعیب ملک اور محمد عرفان کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ انکاکہنا تھاکہ ون ڈ ے سیریز پاکستان کے لئے اچھی ثابت نہیں ہوئی اور فٹنس ہمار ا اہم ایشو ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہناتھا کہ پچ کی کنڈیشنز اچھی ہیں ، میچ اچھا ہونے کی امید ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دیتا۔