میکسیکو میں فائرنگ سے 19 افراد ہلاک

322

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو کی شمالی ریاست چہواہوا میں مبینہ جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 19 افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے دفتر نے اس کی اطلاع دی۔ دفتر نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6بجے چہواہوا میں فائرنگ کی اطلاع
ملی۔اٹارنی جنرل نے بیان میں کہا، “حملے کے بعد موقع پر پہنچے سیکورٹی اہلکاروں کو واردات سے 18 شہریوں کی لاشیں ملیں‘‘انہوں نے کہا کہ 2 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک شخص کی موت ہو گئی۔