ٹریڈ باڈیز اور نجی اداروں میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تقاریب

74
پاکستان اسٹاک میں عالمی یوم خواتین پر شرکاء کاچیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری کے ساتھ گروپ
پاکستان اسٹاک میں عالمی یوم خواتین پر شرکاء کاچیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری کے ساتھ گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے جمعہ کو خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بزنس وومن، مختلف کارپوریٹ اداروں کی خواتین سربراہان نے شرکت کی۔اپنے اپنے شعبوں میں اہم کردار اداکرنے والی خواتین نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کاآغاز کیا۔چیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں خواتین ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے عالمی یو م خواتین کی تھیم ‘Better the balance, Better the world’ کی مناسبت سے ملک بھر میں کئی تقریبات منعقدکی ،جہاں خواتین ایمپلائیز نے بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ شرکت کی۔