چینی کمپنی ہواوے نے امریکی حکومت پر بھی مقدمہ کر دیا

121
بیجنگ: ہواوے کے چیئرمین گاؤ پنگ امریکا کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کررہے ہیں
بیجنگ: ہواوے کے چیئرمین گاؤ پنگ امریکا کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کررہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی کمپنی ہواوے نے کینیڈا کے بعد امریکی حکومت کے خلاف بھی مقدمہ دائر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق واشنگٹن انتظامیہ کی جانب سے سرکاری محکموں میں کمپنی کی خدمات اور اس کے بنائے ہوئے ساز و سامان کے استعمال پر پابندی کردی ہے۔ ہواوے ترجمان کے مطابق امریکی کانگریس نے پابندی کو جائز قرار دینے کے حوالے سے تاحال کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ اس سلسلے میں ہواوے نے ریاست ٹیکساس کی ایک عدالت سے رجوع کیا ہے۔ کمپنی کے سربراہ گاؤ پنگ نے کہا کہ یہ پابندیاں غیر قانونی اور ہواوے کو مقابلے کی دوڑ سے دور رکھنے کی ایک کوشش ہے۔ واضح رہے کہ ہواوے ٹیلی مواصلات کا سامان بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔