ویلمسن کی ناقبل شلست ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ کی بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم

73
ہملٹن: نیوزی لینڈ کے کامیاب بلے باز ولیمسن ڈبل سنچری اسکور کرنے کے بعد ہوا میں بلا لہرا رہے ہیں
ہملٹن: نیوزی لینڈ کے کامیاب بلے باز ولیمسن ڈبل سنچری اسکور کرنے کے بعد ہوا میں بلا لہرا رہے ہیں

 

ہملٹن (جسارت نیوز)کین ولیمسن کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی بنگلا دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے بنگلادیش کی پہلی اننگز 234 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 715 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی، ولیمسن نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے بولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 200 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ہنری نیکولز 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جواب میں بنگلادیشی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 174 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 307 رنز درکار ہیں، تمیم اقبال 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، سومیا سرکار 39 اور کپتان محموداللہ 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ گزشتہ روز ہملٹن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 451 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ولیمسن 93 اور نیل واگنر 1 رن پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا، 509 رنز کے ا سکور پر عبادت حسین نے واگنر کو آؤٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، انہوں نے 47 رنز بنائے، اس کے بعد ولیمسن نے بی جے واٹلنگ کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کی شراکت میں 96 قیمتی رنز جوڑ کر ا سکور 605 تک پہنچا دیا، یہاں پر واٹلنگ 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد ولیمسن اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے حریف بولرز کی خوب درگت بنائی اور7ویں وکٹ میں 110ناقابل شکست رنز جوڑ کر ا سکور 715 رنز تک پہنچا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی، اسی دوران ولیمسن نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، وہ 200 رنز بنا کر ٹاپ ا سکورر رہے، گرینڈ ہوم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، سومیا سرکار اور مہدی حسن میراز نے 2، 2 عبادت حسین اور محموداللہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں بنگلا دیشی ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 174 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 307 رنز کی ضرورت ہے، تمیم اقبال 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، شادمان اسلام 37، مومن الحق 8 اور محمد متھن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سومیا سرکار 39 اور محموداللہ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، ٹرینٹ بولٹ نے 2 ٹم ساؤتھی اور نیل واگنر نے ایک، ایک وکٹ لی۔