پانچ ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کرکے مستقل کیا جائے

43

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے بچت کے نام پر صوبے کے 23 اضلاع سے 5 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے سے صفائی ستھرائی، واٹر ڈسٹری بیوشن اور فائر بریگیڈ کے امور متاثر ہوں گے اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے سے حاصل ہونے والی رقم کو صفائی ستھرائی، واٹر ڈسٹری بیوشن اور فائر بریگیڈ کو اپ گریڈ کرنے سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گی کیونکہ جب یہ امور انجام دینے کے لیے عملہ ہی موجود نہیں ہوگا تو ان محکموں کو اپ گریڈ کون کرے گا۔ انہوں نے وزیرا علیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ سندھ کے بلدیاتی اداروں سے فارغ کیے گئے 5 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کرکے مستقل کیا جائے تاکہ عوامی مسائل حل کیے جاسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.