سرگودھا، سردی آتے ہی گرم اشیا اور خشک میوہ جات کی مانگ اور قیمت میں اضافہ

40

سرگودھا (آئی این پی) سردی آتے ہی مچھلی، خشک میوہ جات، انڈوں، سوپ، یخنی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ سموسے، پکوڑے کھانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مچھلی، خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مونگ پھلی 350 روپے سے 400 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اسی طرح پستہ، اخروٹ، چلغوزے اور دیگر خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ انڈے کی قیمت میں بھی 10 روپے فی درجن کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ سوپ اور یخنی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
سکھر، گزشتہ دو ماہ کے دوران 19 اشتہاری، 42 مفرور ملزمان گرفتار
سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 19 اشتہاری اور 42 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا، گزشتہ دو ماہ کی پولیس کارکردگی رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں مختلف جرائم میں ملوث موٹر سائیکل اور کار چوری کرنے والے 3 گروہ پکڑے گئے، گرفتار ملزمان سے ایک کار اور 8 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کیا گیا، 2 ماہ میں 13 چھاپوں کے دوران 64 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 5890 گرام چرس، 2 ہزار گرام بھنگ اور 18 بوتلیں شراب کی برآمد کی گئیں، مزید برآں ملزمان سے ایک لاکھ 70 ہزار نقد، 13 موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ