علامہ اقبالؒ کا پیغام نوجوانوں کیلیے مشعل راہ ہے،مصطفی کمال

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کاپیغام نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، نوجوان اقبالؒ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ علامہ اقبالؒ نے نہ صرف اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانان برصغیر میں جدوجہد آزادی کاشعوربیدارکیابلکہ خودبھی عملی جدوجہدمیں حصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ علامہ اقبالؒ کا شمار دنیا کی ان عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے جن کے کارنامے امت مسلمہ کیلیے ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے اپنی شاعری میں بھی محروم ومظلوم عوام کو فرسودہ نظام کے خلاف نبرد آزما ہونے، ظلم کے آگے نہ جھکنے اور حق و سچ کی جدوجہد کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کا آفاقی کلام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے اور ان کے پیغام پر عمل پیرا ہوکر ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال ؒ مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں اور تعصبات سے پاک تھے اور تمام مذاہب و عقائد کا احترام کرتے تھے جس کا ثبوت ان کے آفاقی کلام میں جابجا ملتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ