پی ٹی آئی ملک کو جلد تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گی، غلام احمد بلور

70

پشاور (آن لائن) اے این پی کے مرکزی رہنما الحاج غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ بجلی، گیس اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے نے ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس عوامی فلاح و بہود کا کوئی منصوبہ ہی نہیں، تحریک انصاف نے اپنے مطالبات کیلیے کئی ماہ ریڈ زون میں دھرنا دیا لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ جائز مطالبات کیلیے احتجاج کرنے والے طلبا کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی کی پالیسیاں ملک کو جلد تباہی کے دہانے پر پہنچا دیں گی، 48 روز میں تحریک انصاف نے وہ کارنامے سرانجام دیدیے ہیں کہ اب تو پی ٹی آئی کے ورکرز اف اف کر رہے ہیں اور تحریک انصاف کوووٹ دیکر پشیمان ہیں۔ وہ پی کے 78 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے رشید گڑھی میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ پختون قیادت کو دیوارسے لگانے والے جان لیں، پی کے 78 پر اے این پی کی کامیابی یقینی ہے، عوام ابھی سے پی ٹی آئی سے بیزار آچکے ہیں۔ عمران خان نے الیکشن سے قبل جو دعوے کیے تھے اقتدار ملتے ہی تمام باتیں فراموش کردی ہیں۔ پہلے 5 سال خیبر پختونخوا اور اس کی معیشت کا بیڑا غرق کیا اب ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ