سعودی وفد گوادرپہنچ گیا‘ بندرگاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ

108
گواردر: سعودب عرب کا اعلیٰ سطحی وفد بندرگاہ کا معائنہ کررہا ہے
گواردر: سعودب عرب کا اعلیٰ سطحی وفد بندرگاہ کا معائنہ کررہا ہے

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) سی پیک میں تیسرے اسٹرٹیجک پارٹنر اور پاکستان کے اہم اتحادی سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد گوادر پہنچ گیا۔ وفد کی سربراہی سعودی مشیر برائے توانائی ، صنعت اور معدنیات احمدحمد الغامدی کر رہے ہیں ۔ سعودی عرب کے 6رکنی وفد میں مختلف شعبوں کے ماہرین اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں جنہوں نے گوادر بندر گارہ ، کارواٹ ڈی سیلینیشن پلانٹ اور گوادر فری زون کا دورہ کیا اور گوادر بندرگاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں سعودی عرب کے وفد نے گوادر بندر گاہ اور سی پیک سے متعلق ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی۔بریفنگ میں ان شعبوں کی نشاندہی کی جس میں سعودی
عرب سرمایہ کاری کرسکتا ہے ۔پاکستانی حکام نے وفد کو بتایا کہ آئل سٹی سمیت گوادر اورسی پیک پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ بلوچستان میں موٹرویز اور ریلوے نیٹ ورک کی نئی تعمیرات میں سعودی کمپنیوں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔ سعودی وفد کو علاقے میں سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور سیکورٹی کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سعودی وفد نے گوادر میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اوریہاں دستیاب سہولتوں اور سیکورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اورپاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ