چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اسپورٹس بورڈ پنجاب سے مکمل تعاون کررہا ہے‘محمد عامر

77

لاہور(جسارت نیوز)ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب محمد عامر جان سے اسٹیشن کمانڈر نیوی ہیڈ کوارٹر کموڈر نعمت اﷲ اور ڈپٹی اسٹیشن کمانڈر عبدالباسط نے جمعرات کے روزا سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی،ملاقات میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں یکم سے 7اکتوبر تک ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے اسپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کررہا ہے۔
سندھ اسپورٹس بورڈ ضلع ویسٹ انٹر کلب فٹبال‘ شاہد میموریل کی شاندار کامیابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ ضلع ویسٹ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ میں معروف کلب بلوچ یوتھ اور شاہد میموریل کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں شاہد میموریل نے بلوچ یوتھ کلب کو اپ سیٹ شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفای کر لیا رانا فٹبال اسٹیڈیم بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والے اس میچ میں وقفہ تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا‘ وقفہ کے بعد فاتح ٹیم کے محمد شیراز کو گول کرنے کا ایک سنہری موقع جسے انہوں نے بغیر کسی غلطی کے گیند کو جال کے حوالے کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔
آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز‘پی سی بی کا سرفرازپر اعتماد برقرار‘عامرباہر
لاہور(جسارت نیوز)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔17 رکنی اسکواڈ کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔سرفراز احمد پر دباؤ، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے محمد رضوان دبئی طلب ‘فاسٹ بولر وہاب ریاض اور میرحمزہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسرشاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دبئی میں 7 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے فوراً بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز شروع ہوگی جس میں دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ