نواز شریف اور مریم کی رہائی حق کی فتح ہے،مسلم لیگ ن

44
مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان پریس کلب کے سامنے مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی ضمانت پررہائی کومسلم لیگی رہنماؤں نے حق کی فتح قراردیا ہے اورکہاہے کہ عدلیہ کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر بے قصور ہیں۔ن لیگ کے قائد نواز شریف نے اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی خبرملتے ہی کراچی سمیت سندھ بھرمیں مسلم لیگیوں میں خوشی کی لہردوڑگئی اوربعض مسلم لیگی عہدیداروں نے جشن فتح کا اعلان کیا تاہم محرم الحرام کے احترام میں جشن کی تقاریب منسوخ کردی گئیں اورکراچی میں مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سید شاہ محمد شاہ ، علی اکبرگجر، رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی، خالد شیخ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی پر کراچی پریس کلب پہنچ کر مٹھائی تقسیم کی اور اپنے قائد نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پرلیگی رہنماؤں نے کہاکہ آج حق ،سچ اور انصاف کی فتح ہوئی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ