نیاہجری سال اسلام کی سربلندی کاسال ثابت ہوگا،معراج الہدیٰ

56

کراچی( اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے نئے ہجری سال پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے نئے ہجری سال کی آمد پر جاری اپنے بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان شاء اللہ 1440ھ پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں اسلام کی
سربلندی ،امن و خوشحالی اور اتحاد و یکجہتی کا باعث ثابت ہوگا، مسلمانوں کا ہجری سال کا آغاز و اختتام قربانی سے عبارت ہے۔ اسلام کی سر بلندی کلمہ حق کے لیے مسلمانوں سے ایثار و قربانی کا جذبہ کوئی بھی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ صوبائی امیر نے یکم محرم الحرام کو خلیفہ ثانی حضرت عمر فارو قؓ کی یوم شہادت پر خیبر پختونخوا میں عام تعطیل کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ حکومت محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ کسی بھی شر پسند کو اتحاد بین المسلمین کے خلاف سازش کرنے کا موقع نہ ملے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ