وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی استدعا مسترد

42

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار چودھری ناصر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ گاڑیوں کی نیلامی سے غیر ملکی مہمانوں کا پروٹوکول متاثر ہوگا، بعد میں غیر ملکی مہمانوں کے لیے گاڑیاں کرائے پر لینا پڑیں گی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود نے کہا کہ اضافی گاڑیوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں مقروض قوم پر بوجھ ہیں، وزیراعظم بیک وقت درجنوں گاڑیاں استعمال نہیں کرسکتے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ