ویلفیئر بورڈ کے رہنما منتخب عالم کا سیکرٹری بورڈ کو خط

42

آل پاکستان ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز یونین CBA کے مرکزی چیئرمین ایم منتخب عالم نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ مہدی شاہ کو 3 ستمبر کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین آپ کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ آپ نے ایک چھوٹے ملازم ندیم اختر نائب قاصد لیبر اسکوائر نارتھ کراچی کے دل کے آپریشن کے لیے فوری طور پر انتہائی دلچسپی لے کر اس کے لیاقت نیشنل اسپتال میں دل کے آپریشن کے لیے فوری منظوری کے احکامات صادر فرمائے۔ جس کے نتیجے میں اس کے دل کا آپریشن اپنے بورڈ کے پینل لیاقت نیشنل اسپتال میں سکون و عافیت کے ساتھ ہوگیا ہے اور اب وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صحت کی طرف گامزن ہیں اور آپ کے اس نیک اقدام پر آپ کے لیے دعاگو ہے۔
آپ کا ملازمین کے ساتھ ہمدردانہ رویہ انتہائی قابل ستائش ہے، اس کے ساتھ ہی آپ کے علم میں یہ بات لائی جارہی ہے کہ محمد زاہد راجپوت لیکچرار کوٹری کالج اپنے گھر میں ڈیلوری کے لیے میڈیکل لیٹر کے لیے پریشان ہیں اور بورڈ سے اُن کو میڈیکل لیٹر نہیں مل پارہا ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں فوری طور پر ہدایت جاری فرمائیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی ملازم کو میڈیکل کے سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اگر لیاقت اسپتال کی کوئی پیمنٹ باقی ہے تو مہربانی فرما کر اس کی فوری ادائیگی کروادی جائے۔ ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔
ہم آپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ ہم CBA اراکین نے 1997ء کے میڈیکل رولز کے لیے اسلام آباد میں بہت زیادہ دھکے کھانے کے بعد اپنے ملازمین کے لیے یہ سہولت منظور کرائی ہے۔ لہٰذا مہربانی فرما کر متعلقہ افسران کو آپ اپنی طرف سے سخت ترین ہدایات جاری فرمادیں کہ ملازمین کی میڈیکل کی سہولت کو یقینی بنائیں اور اندرون سندھ کے میڈیکل پینل جو ایک عرصہ سے بند ہے اس کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ خط کی کاپیاں متعلقہ حکام کو بھیجی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ