نوابشاہ، رشتے سے انکار پر بااثر افراد کی لڑکی کے اغوا کی کوشش

64

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) بااثر افراد نے طاقت کے نشے میں بدمست ہوکر غریب کی بیٹی کو سر عام رسوا کردیا غنڈے عناصرے کی جانب سے اغوا کی کوشش پر گھر کو آگ لگادی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار، پولیس ملزمان کی گرفتاری سے گریزاں، انسانی حقوق کی تنظیموں کی سخت مذمت۔ بااثر افراد نے منو آباد کی رہائشی لڑکی (ن) کو شادی کی پیشکش کی جس پر مذکورہ لڑکی کے والدین نے انکار کردیا جس پر بااثر افراد نے گھر پرحملہ کردیا اور مسمات (ن) کو زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح افرادنے گھر کو آگ لگا دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، شہری حلقوں میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذکورہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ