جشن آزادی پر قوم کو ہاکی میں جیت کا تحفہ دینگے‘کپتان

49

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہو گئی۔ ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ممکنہ فائنل میچ روایتی حریف بھارت یا کوریا سے ہو گا۔ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم اور آفیشلز جکارتہ روانہ ہو گئے۔ قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ جکارتہ روانگی سے قبل کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرقومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینیئرکا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کیلئے پوری محنت کی ہے اور ٹیم کی کوشش ہو گی کہ وہ اس ٹورنا منٹ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرینگے۔اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ کا کہنا تھاکہ قومی ہاکی ٹیم نے گزشتہ 6ماہ سے اس ٹورنامنٹ کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا اور کوشش ہو گی کہ جشن آزادی پر یہ ٹورنامنٹ جیت کر پاکستانی قوم کو تحفہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ تیاری بہت اچھی ہے اور ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کریگی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میچ روایتی حریف بھارت کوریا سے ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ