حکمرانوں نے قیام پاکستان کے وقت اللہ سے کیا گیا عہد پورا نہیں کیا‘حا فظ محمد سعید

60

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت الدعوۃ پاکستا ن پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا لہو شامل ہے۔ حکمرانوں نے قیام پاکستان کے وقت اللہ سے کیے گئے عہد کو پورا نہیں کیا۔پاکستانی قوم کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد و بیدارکرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ملک اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ عوام کا ہر طبقہ ملک و ملت کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کے تحفظ کا مشن لیکر میدان سیاست میں آئی ہے۔ کارکنان ملک کے کونے کونے میں نظریہ
پاکستان کو اجاگر کریں اور قوم میں قیام پاکستان والا جذبہ بیدار کیا جائے۔وہ مرکز اقصیٰ گوجرانوالہ میں ملی مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کررہ تھے۔ اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، شاہد عبدالحمیدودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ قرآن ہر دور اور ہر قسم کے حالات میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے لیکن افسوسناک امر یہ کہ ہم نے اسلام کو نماز، روزہ تک محدود کر رکھاہے قومی و بین الاقوامی سطح کے معاملات میں اسلامی تعلیمات سے رہنمائی نہیں لی جاتی۔ مسلم حکمرانوں کی ذمے داری اپنی عقل، سوچ اور فکر کے مطابق فیصلے کرنا نہیں مسلمانوں کو اللہ کے دین پر جمع کرنا ہے اگر ہم ایسا کریں گے تو ہر حال میں اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہو گی۔ اہل پاکستان کو لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر متحد کرنے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ