پاک بھارت کرکٹ تنازع ‘آئی سی سی فیصلہ اکتوبر میں کریگی

35

دبئی(جسارت نیوز ) آئی سی سی کی تنازعات حل کر نے والی کمیٹی بھارت بورڈ کے خلاف پاکستانی کرکٹ بورڈ کے کیس کا فیصلہ یکم سے3 اکتوبر تک دبئی میں کریگی ۔ذرائع کے مطابق یکم سے 3اکتوبر تک دبئی میں آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی بھارت بورڈ کیخلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے کیس پر فیصلہ کریگی۔ اگر اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو پاکستان کا کیس کمزور پڑ سکتا ہے کیونکہ نجم سیٹھی اس کیس میں اہم گواہ ہیں اور بی سی سی آئی نے آئی سی سی میں جواب دیا ہے کہ انہیں حکومت نے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اگر نجم سیٹھی کو نئی حکومت نے اکتوبر سے پہلے تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا تو ہند یہ موقف بھی اختیار کرسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حکومت کے زیر اثر ہے۔ نجم سیٹھی گزشتہ سال اگست میں 3سال کیلئے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ رواں ماہ ان کا ایک سال مکمل ہوجائیگا جبکہ ان کے عہدے کی میعاد اگست 2020 میں مکمل ہوجائے گی۔اگر پی سی بی میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہوتا ہے تو قائم مقام چیئرمین کا عہدہ پی سی بی کے الیکشن کمشنر کو مل جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.