ٹنڈوالہٰیار، قطب رند کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ایس ٹی پی کا احتجاجی مظاہرہ

20

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ایس ٹی پی جانب سے قطب رند کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے رتھے جن پر قطب رند کے قاتلوں کی گرفتار کرکے سزا دیے جانے کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما محبوب سموں ، افضل جسکانی ، امداد ناریجو ودیگر نے کہا کہ قطب رند کا قتل انسانیت کا قتل ہے ایک سند ھ کے نوجوان کو لاہور میں بے دردی سے قتل کردیا جاتا ہے لیکن اس قتل کا کوئی ازالہ نہیں کیا جاتا، قطب رندسندھ میں پیدا ہونے والا ایک بترین آرٹسٹ تھا۔ ہم عدالت عظمیٰ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قطب رند کے قتل کی تحقیقات کراکر قاتلوں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.