جمام کمال کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر صدرپی ٹی آئی بلوچستان ناراض

107

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے پارٹی رہنماء جہانگیر ترین کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے لیے جام کمال کی حمایت کے اعلان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جہانگیر ترین کو نہیں حکومت سازی سے متعلق فیصلے کا اختیار پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں یا پارٹی کے چیئرمین کا ہے۔وزارت اعلیٰ کے امیدوار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل بھی جام کمال کی حمایت 160کے اعلان پر تحریک انصاف کی قیادت سے خفا ہوگئے ہیں۔ عمران خان سے ملاقات مؤخر کردی۔سردار یار محمد نے کہا کہ بنی گالہ میں اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا مرکز میں بی اے پی ہماری حمایت کرے گی اور صوبے میں تحریک انصاف انہیں حمایت دے گی۔پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں حکومت سازی کی متوازی کوششوں میں مصروف بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل بھی جہانگیر ترین کے اعلان پر ناراض ہوئے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد سے سردار اختر مینگل، جہانزیب جمالدینی، لشکری رئیسانی سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری ،صوبائی امیر مولانا فیض محمد سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں دونوں جماعتوں نے ملکر حکومت سازی کیلئے مربوط کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ