ایم ایم اے کے زیراہتمام ناظم آباد میں ریلی کاانعقاد

57
این اے-254 سے متحدہ مجلس عمل کے امید وار راشد نسیم کے حق میں نکالی گئی ریلی کے مناظر
این اے-254 سے متحدہ مجلس عمل کے امید وار راشد نسیم کے حق میں نکالی گئی ریلی کے مناظر

کراچی (پ ر) متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام این اے-255 اور پی ایس-128 کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نے ناظم آباد نمبر 1، 2، 3 اور 4 کے مختلف علاقوں میں گشت کیا۔ جس سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قومی اسمبلی مستقیم نورانی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار سید وجیہ حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں سے جیتنے والوں کاسلوک منہ بولتا ثبوت ہے، یہ علاقہ گزشتہ طویل عرصے سے پانی کے بحران کا شکار ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت صورت حال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جو یہاں سے منتخب ہوئے ان کا دور دور تک پتا نہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا عوام ایسے نمائندوں سے بیزار آ چکے ہیں، ان شاء اللہ آنے والے انتخابات میں لوگ خوب سوچ سمجھ کر اور امیدوار کا ماضی اور کردار دیکھ کر اسے منتخب کریں گے، الحمداللہ اس شہر میں عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی شکل میں ہماری کارکردگی ہر خاص و عام کے سامنے ہے، ہم منتخب ہونے کے بعد ان شاء اللہ ترقی کے اسی سفر کو پھر سے جاری کریں گے جو طویل عرصے سے رکا ہوا ہے، عوام نعرے اور وعدے سن سن کر تنگ آ چکے ہیں، وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔، ان شاء اللہ ہم اقتدار میں آنے کے بعد ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ