فیفا ورلڈ کپ، تیسری پوزیشن کی جنگ بلجیم نے جیت لی

120
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں بلجیم اسٹرائیکر انگلینڈ کے خلاف گول کرتے ہوئے ‘انگلش کپتان ہیری کین شکست کے بعد افسردہ نظرآرہے ہیں
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں بلجیم اسٹرائیکر انگلینڈ کے خلاف گول کرتے ہوئے ‘انگلش کپتان ہیری کین شکست کے بعد افسردہ نظرآرہے ہیں

ماسکو(جسارت نیوز) فیفا ورلڈ کپ فائنل معرکے سے قبل تیسری پوزیشن کی جنگ میں بلجیم نے انگلینڈ کوصفر کے مقابلے میں 2گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں بلجیم نے انتہائی تیز رفتاری سے میچ کے چوتھے منٹ میں ہی گول کرکے انگلینڈ پر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ تھوماس

ماسکو: انگلینڈ کے اسٹرائیکر بلجیم کے کھلاڑی کی گول کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے
ماسکو: انگلینڈ کے اسٹرائیکر بلجیم کے کھلاڑی کی گول کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے

مونیئر نے پہلا گول کرکے انگلینڈ کی جیت کے ارمان پرکاری ضرب لگائی۔ انگلش کھلاڑی پہلے اور دوسرے ہاف میں میچ برابر کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم بلجیم کے مضبوط دفاع نے انگلش کھلاڑیوں کی ہرکوشش کو ناکام بنادیا۔ دوسرے ہاف میں بلجیم کے اسٹرائیکر ایڈن ہیزرڈ نے 82ویں منٹ میں مزید ایک گول کرکے انگلینڈ پر دوگنی برتری حاصل کرلی۔ انگلش کھلاڑی نے اس دوران کئی خطرناک حملے کیے جسے بلجیم گول کیپر نے ناکام بنائے ۔ آخری وصل پر بلجیم 2-0کے ساتھ میدان سے سرخروہوکر باہر آئی۔ جب کہ شکست کے بعد انگلش ٹیم چوتھی پوزیشن پر آگئی۔ انگلینڈ کی ہارپر شائقین فٹبال کافی مایوس دکھائی دیے۔ دوسری طرف فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں،ماسکو شہر میں بنائے گئے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر پر اب مکمل سناٹا ہے۔ بلیک میں ٹکٹ بیچنے والے سیمی فائنل سے پہلے تک تو اپنے ٹکٹ بلیک کرکے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن اس کے بعد فیفا کی کارروائی کی بدولت وہ بھی محتاط ہوگئے اور چھپ چھپا کے جیسے تیسے اپنے ٹکٹ فروخت کیے۔فرانس اور کروشیاکے درمیان ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل آج ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ فائنل دیکھنے کیلئے کروشیا اور فرانس کے تماشائیوں کی بڑی تعداد ماسکو پہنچ چکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ