فوجی عدالت سے سزا پانے والے مجرم  کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیاگیا

77

پشاور(آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ جسٹس قلندرعلی خان اورجسٹس محمد ایوب خان پر مشتمل 2رکنی بینچ نے فوجی عدالت کافیصلہ معطل کرتے ہوئے ہنگوکے شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد روک کر وزارت دفاع سے جواب مانگ لیا۔ عدالت نے یہ عبوری حکم ہنگو دوآبہ کے رہائشی
جنت کریم کی رٹ پر جاری کیا۔اس موقع پرعدالت کو بتایا گیاکہ درخواست گزار2011ء سے فورسزکی تحویل ہے اور اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائرکی گئی تھی جبکہ وزارت دفاع نے اس کی موجودگی کو تسلیم بھی کیاتھا،اس کے باوجود درخواست گزارکودہشت گردی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے جس کا جواز ہی نہیں بنتاکہ اگر وہ فورسزکی تحویل میں تھا تو کس طرح اس نے دہشت گردی کی جبکہ فوجی عدالت میں فیئر ٹرائل نہیں ہوا اور نہ ہی درخواست گزار کو صفائی کاموقع فراہم کیاگیاہے لہٰذا سزائے موت کالعدم قرار دی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ