۔25جولائی عوام صادق وامین نمائندوں کوکامیاب بنائیں گے‘معراج الہدیٰ

49

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ و مجلس عمل کے این اے 256 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ عوام 25 جولائی کو صادق وامین نمائندوں کوکامیاب بنائیں گے‘بانی پاکستان قائداعظم کا اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہوکررہے گا عیدالفطراللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے روزے کا انعام ہے، ماہ رمضان کا بھی اصل پیغام تقویٰ کے ساتھ اللہ اوراس کے رسول ؐ کے تمام احکامات کوزندگی کے ہردائرے میں نافذکرنا ہے تاکہ آخرت کی کامیابی یقینی ہوسکے۔اپنی تمام خواہشات شریعت کے تابع کرنی ہے، جس نے ایمان واحتساب کے ساتھ روزے ودیگر عبادات کی اورپوری زندگی رب تعالیٰ کو راضی رکھنے کی خاطررمضان کی طرح گزاری وہ کامیاب ہوگیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ عیدکے پرمسرت لمحات میں اپنے رشتہ داروں سمیت معاشرے کے مظلوم بے سہارا لوگوں کو ضرور شامل رکھا جائے۔ صوبائی امیرنے کہا کہ عیدسعید کے مبارک لمحات میں وطن عزیزکی سلامتی واستحکام کے ساتھ پورے عالم اسلام فلسطین، کشمیر، روہنگیا سمیت مظلوم مسلمانوں کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ