داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ کی اکیڈمک کونسل کا آٹھواں اجلاس

39

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اکیڈمک کونسل کا آٹھواں اجلاس گزشتہ روز جامعہ کے کانفرنس روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ہدایت کی روشنی میں آؤٹ کم بیسڈ ایجوکشن سسٹم (او بی ای) اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں چار سالہ بی ای پروگرام کے پی ای اوز (پروگرام ایجوکیشن اوبجیکٹس ) اور پی ایل
اوز (پروگرام لرننگ آؤٹ کمز) کی تجاویز پر غوروخوص کیا گیا۔ اجلاس میں 9 مئی کو بورڈ آف فیکلٹی ، فیکلٹی آف انجینئرنگ کے دوسرے اجلاس میں بی ای کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کیلیے اسکیم آف اسٹڈیز کی تجاویز کی توثیق کی گئی جبکہ 11مئی کو پراسپیکٹس کمیٹی کی جانب سے سمسٹر سسٹم کی ریگولرائزیشن کی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں انڈسٹریل انجینئرنگ میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کی بھی تجویز دی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔ اکیڈمک کونسل نے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس بیچلرز پروگرام بھی شروع کرنے کی منظوری دی جس کیلیے سینڈیکٹ کے اجازت لی جائے گی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) سے این او سیز لیے جائیں گے۔ سینیٹر تاج حیدر ، محکمہ کالج ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری فقیر محمد لاکھو ، آئی بی اے کے ڈاکٹر عرفان حیدر ، پرووائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، ڈین آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ ، کنٹرولر امتحانات گل محمد بھائیو ، تمام شعبوں کے چیئرپرسنز ، ڈائریکٹر کیو ای سی اور دیگر اجلاس میں موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ