17ویں سندھ گیمز کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کھیل حکومت سندھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے 17ویں سندھ گیمز کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ سندھ گیمز میں پانچوں ڈویژن کے چیف ڈی مشن کوکھیلوں کا سامان سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر نیاز علی عباسی کی ہدایت پر چیف انجینئر محمد اسلم مہر نے تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی، حاجی غلام محمد خان اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔دریں اثناء ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے کمپلین کا آغاز کیا‘ میسکوٹ کو شہر کے مختلف چوراہوں پرپہنچایا جو سندھ گیمز سے متعلق آگاہی دینگے، اس موقع پر کمپلین انچارج حاجی غلام محمد خان،پی آر او حامد علی خان سندھ گیمز کی میڈیا کے ممبر عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ