پی ایس ایل فائنل‘انتظامات کو حتمی شکل دے دی‘وزیراعلیٰ سندھ

148
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کررہے ہیں
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں نجم سیٹھی نے پی ایس ایل تھری فائنل کاکراچی میں انعقاد ممکن بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پروزیراعلیٰ اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے مراد علی شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی سے 25مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل یقینی بنا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ میرے شہر اورمیرے صوبے کے عوام کے وقار کی بات ہے،دلی خواہش تھی کہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کو شایان شان منعقد کرانے کے لیے ہم مثالی انتظامات کررہے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس سمیت دیگر اداروں کے تعاون فائنل کے موقع پر بھرپور انتظامات کیے جائیں گے، کھلاڑیوں،آفیشلز اور تماشائیوں کے لیے بہترین سیکورٹی کا اہتمام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اہلیان کراچی کو ایک طویل عرصے کے بعد بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا، وزیراعلی سندھ نے نجم سیٹھی کو کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کرانے میں بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ