بسم اللہ کلب نے ایم سی اے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تورنامنٹ جیت لیا

155

مدینہ المنورہ( سید مسرت خلیل) مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایم سی اے T-20کرکٹ ٹورنامنٹ بسم اللہ کرکٹ کلب نے جیت لیا ۔ فائنل میں سبحان کرکٹ کلب کو 53رنز سے شکست۔ رپورٹ کے مطابق فائنل العاقول کرکٹ کمپلیکس پر کھیلا گیا۔فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بنائے۔بلال نے 51گیندوں پر 9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری مکمل کی۔سہیل 38اورظفیرنے 36رنز بنائے۔ عمران نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سبحان کلب 160رنز بنا سکی۔فہد 58رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔افضل اور ارشد نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ بلال کوسنچری پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔فائنل کے بعدگراؤنڈ پر تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی۔جس کے مہمانِ خصوصی معروف تاجرعمر عبدالرشید تھے۔

انھوں فاتح ٹیم کے کپتان عبدالرؤف بھٹہ کو وننگ اور سبحان کرکٹ کلب کے کپتان عدنان کو رنر اپ ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔بسم اللہ کلب کے بلال نے بہترین بیٹسمین، محمد افضل نے بہترین بولر اور محمد جواد نے ٹورنامنت کے بہترین کھلاڑی کا انعام حاصل کیا۔امپائرنگ کی شیلڈ محمد یامین اور فرہاد زاہد نے وصول کی۔خدمات کے اعتراف میں اظہر محمود، مظہر حسین بٹ، عمار حسین، عبا س شیخ اور سراج احمد کو انعام سے نوازا گیا۔فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے گراؤنڈ پر تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قران پاک سے ہوا۔جس کی سعادت آصف نے حاصل کی۔ ایم سی اے کے جنرل سیکریٹری خواجہ زبیر نے ایم سی اے اور ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انھوں نے کہا 15ہفتوں پر محیط ٹورنامنٹ میں16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ایم سی اے کے چیف ایگزیکٹو سید زاہد علی نے مہمانوں کا خوش آمدید کہا۔ انھوں نے جیتنے والی ٹیموں اورانعامات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی دی۔مدینہ المنورہ کی معزز شخصیت ڈاکٹر انصرام علی نے اپنے خطاب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے محدود وسائل کے باوجود ایم سی اے کی کاوشوں کی تعریف کی او ر ایسوسی کے سی ای او سید زاہد علی ک ی خدمات کو سراہا۔انھوں نے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی تلقین کی اور اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا۔اس موقع پرمعروف سیاستداں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) مدینہ المنورہ کے صدر افضل عباس اور معروف شاعر شاہد امین نے بھی خطاب کیا اور کھلاڑیوں اور کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ایم سی اے کو مبارکباد دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ