الائیڈ اسکول سائٹ کیمپس میں اسپورٹس گالا کا شاندار انعقاد 

100
الائیڈ اسکول کے سالانہ اسپورٹس ڈے کی تقریب میں مہمان خصوصی اشرف الحق‘ محمود اے خان ‘رانااشفاق رسول‘ یاسین گواوالا‘اشرف طائی امین یوسف‘ عدیلہ اشفاق ‘راشد لطیف‘ انجینئر ندیم ‘سیدخالق الزماں‘راؤشکیل ‘انیس الرحمن ودیگر بچوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں 
الائیڈ اسکول کے سالانہ اسپورٹس ڈے کی تقریب میں مہمان خصوصی اشرف الحق‘ محمود اے خان ‘رانااشفاق رسول‘ یاسین گواوالا‘اشرف طائی امین یوسف‘ عدیلہ اشفاق ‘راشد لطیف‘ انجینئر ندیم ‘سیدخالق الزماں‘راؤشکیل ‘انیس الرحمن ودیگر بچوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الائیڈ اسکول شیرشاہ سائٹ کیمپس کے تحت منی اولمپک اسپورٹس کا شاندار انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ گراؤنڈ ناظم آباد میں کیاگیا۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے میڈلز کی دوڑ میں سبقت لے جانے کے لیے بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ والدین نے بچوں کی عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں داد پیش کی۔ منی اولمپک اسپورٹس گالا کا آغاز طالب علموں کے متاثر کن مارچ پاسٹ ‘ٹیموں کی حلف برداری ‘اولمپک مشعل مارچ اورپی ٹی سے ہوا۔ ایتھلیٹکس کے مختلف النوع مقابلوں میں جنمیں پک دی بال ‘اسپرنٹ ہرڈلز‘زگ زیگ ہرڈلز‘فلیگ ریس ‘سیک ریس ‘یلے ریس ‘تھری لیگ ریس ‘شارٹ پٹ کے مقابلے شامل تھے۔ اسپورٹس گالا کا افتتاح ریجنل منیج الائیڈ اسکولز سندھ وبلوچستان ریجن اشرف الحق نے کیا۔ جب کہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گرینڈ ماسٹر اشرف طائی تھے۔ کھیلے گے مقابلوں کے نتائج کے مطابق پک دی بال کے مقابلے میں اوکاشہ ‘زوبیا‘ ارسلام ‘سنعیہ ‘ریحان ‘فاطمہ نے پوزیشن حاصل کیں۔ اسپرنٹ ہرڈلز میں عمر نثار ‘اریبہ ‘فیضان ‘ایمان ‘ منیب ‘ مسکان ‘زگ زیگ ہرڈلز میں الماس ‘شہریار ‘علی فہیم ‘ حمزہ ‘واصف ‘گلیف ریس میں اویس ‘علینہ ‘ بلال ‘ فہد ‘ عطا ء الرحمن ‘مدثر ‘ریلے ریس میں اویس ‘شاہ زیب‘ عمر فاروق ‘ سیک ریس میں علینہ ‘وجاہت ‘حرا ‘ اریب ‘ حنا‘ عثمان ‘ لیمن اسپون میں فاطمہ ‘انعام اللہ ‘ماریہ ‘افتخار‘ اقصیٰ‘ اسد‘ 50میڑ ریس میں علینہ ‘بلال ‘ میشا‘ علینہ اور شارٹ پٹ میں اویس انس ‘حسین اور سمیر نے اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کیں۔ اس موقع پرمہمان خصوصی اشرف الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصابی وہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا جزو لازم ہے۔ جن طلبہ وطالبات کو کل وطن عزیز کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے انہیں اپنی صحت پر توجہ دینی چاہیے ‘اور الائیڈ اسکولز میں اس قسم کی سرگرمیاں نسل نو کو فراہمی علم کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت وتندرستی کے لیے فراہم کی جاتی ہیں۔ محمد امین یوسف نے صحت مند سرگرمیوں سے اجتناب کے باعث لوگ جسمانی کمزوریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔ اسکولوں میں اس قسم کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہیے تاکہ مقابلے کے رجہان قائم رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ