ٹیم میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ‘فخرزمان

110
پشاور: جاوید مروت ٹرسٹی ملک سعد میموریل اسپورٹس فخر زمان کو سوینیئر پیش کررہے ہیں 
پشاور: جاوید مروت ٹرسٹی ملک سعد میموریل اسپورٹس فخر زمان کو سوینیئر پیش کررہے ہیں 

پشاور (جسارت نیوز)پاکستان کے نامور کرکٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ وہ صوبے میں کرکٹ کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کی سہولتیں فراہم کرنے کے اپنے تمام ممکنہ وسائل برائے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ملک سعد میموریل اسپورٹس ٹرسٹ کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔فخر زمان نے ٹرسٹ کی رکنیت فارم پر دست خط کئے اور ٹرسٹ کی کارکردگی سے متعلق تصاویر دیکھیں۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ جس طرح کرکٹرز ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں اور وطن عزیز کی شناخت کا باعث بنتے ہیں فخر زمان نے کہا کہ وہ کرکٹ مقا بلوں میں اپنی کارکردگی پر مطمئن ہیں تاہم ان کی ہر ممکن کوشش ہو گی وہ ملک و قوم کے لئے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔پی ایس ایل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم بھی مایہ ناز کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وہ اپنی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔فخر زمان نے مردان میں مقامی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ مقابلوں کو انتہائی احسن طور منعقد کیا جائے گا۔قبل ازیں ممبران ٹرسٹی جاوید مروت، ڈاکٹر زاکر شاہ اور مظہر الحق نے فخر زمان کو ٹرسٹ کی جانب سے شیلڈز اور یادگاری سووینئرز پیش کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ