ترکی نے ایک اور جرمن شہری رہا  کردیا‘ برلن حکومت کی تصدیق

18

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)ترکی میں سیاسی بنیادوں پرقید ایک اور جرمن شہری کو رہا کر دیا گیا ۔خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کردی گئی ہے ،تاہم رہائی پانے والے شخص کی شناخت اور مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جرمن شہری کو منگل کے روز رہا کیا گیا تھا،تاہم عدالتی کارروائی کی وجہ سے فی الحال اسے ترکی سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ جولائی 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ترکی میں28جرمن شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا،بعد ازاں ان میں سے 22کو رہا )
کردیا گیا تھا ،جب کہ باقیوں کی رہائی رفتہ رفتہ عمل میں لائی جارہی ہے ۔
ترکی /جرمن شہری رہا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ