سینیٹ انتخابات رکوانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

96

لاہور (نمائندہ جسارت) 3 مارچ کو ہونے والے سینٹ انتخابات رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ،درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں اثاثے،
مقدمات اور دوہری شہریت ظاہر کرنے کی شرط ہونے سے آرٹیکل 62 اور 63 کا اثر زائل ہو گیا ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست میں وفاقی حکومت وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایاہے۔ درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو جواز بنا کر اثاثے سمیت دیگر معلومات ظاہر کرنے کی شرط کو ختم کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ امیدواروں کی کرپشن چھپانے کے لیے الیکشن ایکٹ 2017ء انتہائی عجلت میں پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا، الیکشن ایکٹ 2017 ء میں ترمیم کے خلاف درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں اس لیے سینیٹ انتخابات روکے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ