فرانس شام کے معاملے میں ہمیں سبق نہ دے ، ترک وزیر خارجہ

90

انقرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ شام کے معاملے میں فرانس انقرہ کو کوئی بھی سبق پڑھانے سے گریز کرے ۔ ترک وزیر خارجہ نے اپنا یہ بیان فرانسیسی صدر عمانوئل میکروں کے اُس بیان کے بعد دیا ہے ، جس میں میکروں نے کہا تھا کہ شام میں ترک فوج کشی بڑے تنازع کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے ۔ چاؤش اولو نے مزید کہا کہ اُن کا ملک فرانس نہیں ہے ، جس نے ’’سارے افریقا پر قبضہ کر رکھا تھا‘‘۔ ترک فوج نے شام کے علاقے عفرین میں مقامی کرد ملیشیا کے خلاف فوجی آپریشن 20 جنوری کو شروع کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ