بھارتی پائلٹ کیخلاف ایئرہوسٹس کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

122

بھارتی  فضائی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ کے خلاف فضائی میزبان کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کریلا پولیس نے ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک پائلٹ کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا ہے۔پائلٹ کے خلاف فضائی میزبان نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ 18ستمبر کو فلائٹ میں کپتان نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا ۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے کپتان کے خلاف دفعہ 354اے کے تحت جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے مذکورہ کپتان کی جانب سے کئی بار ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس سے تنگ آکر نوکری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد 18ستمبر کی فلائٹ میں شامل عملے کے دیگر ارکان سےفضائی میزبان کو ہراساں کرنے کے واقعہ کے حوالے سے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

حصہ