وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایگزیکٹ اور خانانی اینڈکالیا کیس کی تحقیقات کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل

109
پنجاب، انسانی اسمگلنگ، حکومت یف آئی اے کو متاثرہ علاقوں میں دفاتر کیلیے جگہ دے، عدالت عظمیٰ
پنجاب، انسانی اسمگلنگ، حکومت یف آئی اے کو متاثرہ علاقوں میں دفاتر کیلیے جگہ دے، عدالت عظمیٰ

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسران پر مشتمل ہوں گی۔ دیگر افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاءالاسلام ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سرور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان شامل ہوں گے۔ کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ان دو اہم کیسز میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانا اور حقائق کی چھان بین کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 2008میں شروع کیے گئے خانانی اینڈ کالیا کیس کی تفتیش سابقہ دورِ حکومت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی اور اس کیس کا سارا ریکارڈ ضائع کر دیا گیا۔ ایگزیکٹ کیس کے معاملے میں تفتیشی افسر کی بیماری کی وجہ سے معاملے کی تفتیش متاثر ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ