سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق

111

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کی کوششوں سے ہونے والے امن معاہدے اور تنازع کے حل کے لیے شامی حکومت اور باغی گروپ میں امن مذاکرات کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے۔

سلامتی کونسل نے ملک بھر میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری امدادی اشیاء بشمول خوارک اور ادویات کی فوری ترسیل پر بھی زور دیا ہے۔اس سے قبل شام کے بڑے باغی گروپ کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر گرنچ کے معیاری وقت کے مطابق شام چھ بجے تک ان پر حکومتی افواج کی جانب سے بمباری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ جنگ بندی کے معاہدہ کو ختم کر دیں گے۔

سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق رکھنے والے مستقل ارکان کے درمیان شام کے بارے میں اختلافات کے باوجود سلامتی کونسل میں اس معاہدے کی توثیق کی گئی ہے۔ روس کی حکومت بشار الاسد کی عملی طور پر مدد کر رہی ہے جب کہ فرانس، برطانیہ اور امریکہ کا اصرار رہا ہے کہ صدر اسد کسی بھی معاہدے کی صورت میں اقتدار سے عیلحدہ ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ