کرپشن کے خلاف آواز بلند نہ کرنا بھی جرم ہے،چوہدری سرور

120

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف آواز بلند نہ کر نا بھی جر م ہے’کر پشن ملک وقوم اور جمہو ریت کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے ‘تمام اپوزیشن جماعتوں کو کر پشن کے خلاف عوامی امنگوں کی تر جمانی کر نا ہوگی ، پرامن احتجاج سے سیاست اور جمہوریت مضبوط ہو تی ہے ، جمہوریت کو اصل خطرہ کسی اور سے نہیں کر پشن سے ہے ، حکمران آئین اور قانون کی حکمرانی نہیں ” من مانیاں ” چاہتے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ  حکومت کی مایوس کن کارکردگی سے عوام سخت پریشان ہیںمگر قوم کو مایوس ہونیکی ضرورت نہیں تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ہم ملک میں ایک ایک شفاف اور غیر جانبدار احتساب کا نظام چاہتے ہیں جس میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہو نا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے منشور پرضرور چلیں مگر کر پشن اور ملک میں دیگر عوامی ایشوز پر انکو ملکر آواز بلند کر نی چاہیے کیونکہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے وہ قوم کومسائل سے نجات دلانے کیلئے جنگ لڑ رہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کر پشن کے خلاف آواز بلند نہ کر نا بھی جر م ہے’کر پشن ملک وقوم اور جمہو ریت کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ