چین پارسلز ڈلیوری میں دنیا میں پہلے نمبرپرآگیا

130

چین پارسلز ڈلیوری میں دنیا میں پہلے نمبرپر،2016ء میں چین میں ڈلیور کیے گے پارسلز کی تعداد30ارب سے تجاوز کر گئی ، رواں سال 30 ارب واں پارسل چائے اگانے والے ایک کسان نے بھیجا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی پارسلز ڈلیوری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 53فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے ،ڈلیوری پارسلز کی تعداد کے لحاظ سے چین بدستور دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔چین کے قومی پوسٹ آفس کی طرف سے جاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے 2016میں چین میں ڈلیوری کئے گئے پارسلز کی تعداد30 ارب سے تجاوز کر گئی ہے ۔

رواں سال 30 ارب واں پارسل صوبہ گوئیچو کی ایک کاونٹی میں چائے اگانے والے ایک کسان نے بھیجا ہے۔اس وقت چین کے دیہات میں ڈلیوری کی ایوریج شرح 80فیصد تک جا پہنچی ہے۔2016کے پہلے دس مہینوں میں پورے چین میں ایک کھرب چینی یوآن سے زیادہ کی زرعی پیداوار کو انٹرنیٹ کے ذریعے فروخت کیا گیا ہے۔اندازے کے مطابق رواں سال نومبر سب سے مصروف ماہ تھا جس میں روزانہ12کروڑ 50 لاکھ پارسلز بھیجے جاتے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ