آرمی چیف قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

112

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے آئی ایس پی آر کے مطابقجدہ ایئرپورٹ پر آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے پر تپاک استقبال  کیا۔

آرمی چیف سعودی عرب میں اعلٰی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اور دو طرفہ باہمی دل چسپی کیامور پر تبادلہ خیال کریں گے۔یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی بھی غیر ملک کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جس سے پاک سعودی تعلقات کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔واضح رہے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل قمر باجوہ نے 29 نومبر کو پاک فوج کی سربراہی کی کمان سونپی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ