بہت جلد بیت المقدس سے یہودیوں کا خاتمہ کردیں گے،خالد مشعل

145

اسرائیل کے خلاف برسر پیکار حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمارا عزم ہے کہ بہت جلد بیت المقدس سے یہودیوں کا خاتمہ کریں گے ۔ فلسطینی مسلمان اہل پاکستان سے خصوصی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو اور ترقی کرے ۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سندھ ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں اسرائیل کے خلاف برسر پیکارحماس کے سربراہ خالد مشعل نے عربی میں اپنا خطاب کیا جس کا ترجمہ جماعت اسلامی کے نگراں امور خارجہ عبد الغفار عزیز نے اردو میں کیا ۔ خالد مشعل نے کنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینی مسلمانوں پر جنگ مسلط ہے ۔ غزہ کے مسلمانوں نے حماس کا انتخاب کیا ہے۔ فلسطین کے مسلمان پاکستان کے سمیت پوری امت کے مسلمانوں سے مدد اور دعاؤں کے طلبگار ہیں ۔ ہماراز عزم ہے کہ ہم بیت المقدس سے یہودیوں کا قبضہ ضرور ختم کرائیں گے اور ان شاءاللہ قبلہ اول میں ضرور نماز ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کی بات کی ہے اور دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پر مظالم ہوئے ان کے حق میں آواز بلندکی ہے اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جماعت اسلامی کو کامیابی سے نوازے اور یہ کلمے کی سربلندی کی جدوجہد جاری رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سید ابوالاعلیٰ مودودی سے بڑا گہرا اور قدیم رشتہ اور تعلق ہے ۔ سید مودودی نے بھی ہر موقع پر فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور اس کی ایک نظریاتی شناخت ہے اس لیے پاکستان کے خلاف بھی سازشیں ہورہی ہیں ۔فلسطینی مسلمان اہل پاکستان سے خصوصی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو اور ترقی کرے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ