??ن??ا ن?د?شت گرد? م?? ملوث پا?ستان? ش?ر? ?و مل? بدر ?رد?ا

80

اوٹاوا: کینیڈا کی حکومت نے امریکی قونصلیٹ اور ٹورنٹو کی تجارتی عمارت میں بم رکھنے کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری کو ملک بدر کردیا۔

کینیڈا کے امیگریش حکام نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری جہانزیب ملک کینیڈا میں امریکی قونصلیٹ پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستان بدرکرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

کینیڈین حکام نے جہانزیب ملک کےبارے میں کہا ہے کہ یہ خفیہ طور پر بڑی کاروائی کے لئے ایجنٹ بھی بھرتی کررہا تھا اور اس کے لئے اس نے پاکستان میں رابطہ قائم کر رکھے تھے۔

حکام نے کہا ہےکہ جب تک اس کے پاکستان واپسی کے مکمل انتظامات نہیں ہوجاتے وہ پولیس کی حراست میں رہے گا۔

جہانزیب ملک  2004 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر کینیڈا آیا پھر یہی مستقل سکونت اختیار کرلی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کینیڈا سے پاکستان شہری کی ملک بدری کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل پاکستان کی کالعدم تنظیم  سے تعلق رکھنے والے شخص کو کشتی میں بارودی مواد سپلائی کرنے کے الزام میں ملک بدر کیا گیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ