باغ?و? ?? جانب س?شد?د مزاحمت ?ا سامنا?? ، بشار الاسد

130

            دمشق۔: شام کے صدر بشار الاسد نے اعتراف کیا ہے کہ باغیوں کے خلاف جنگ میں انہیں حالیہ کچھ عرصے سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق شامی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کے خاتمے کے لیے متحرک باغیوں کو بالآخر شکست ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن فورسز شام کے شمال اور جنوب کے متعدد علاقوں کا کنٹرول سنبھال رہی ہیں ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ شام میں جاری چار سالہ خانہ جنگی اسد فوج کی شکست پر متنج ہوتی نظرآ رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ شامی صدر کی جانب سے اس طرح کا بیان سامنے آیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ