میرا تو سب کچھ میرا نبی ﷺ ہے

میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔۔۔میرے اللّٰہ کی طرف سے باعزت کیے گئے ہیں، میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سنت میرے اللّٰہ کے قرآن کی تشریح ہے۔
میرے اللّٰہ نے اپنے کلام کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے، وہ ذات جو اپنے “کلام”کی حفاظت کے لیے اتنی پوزیسوو ہے وہ اپنے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات کے اکرام کے لیے کتنی ٹچی ہوگی؟
میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو عزت میرے اللّٰہ نے دی ہے،ان کی عزت کی اورحرمت کی حفاظت بھی وہی کرتا ہے، ہاں! بس اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کارعظیم کی انجام دہی کے لیے چن لیتا ہے۔
کوئی ابوجہل،ولیدبن مغیرہ،ابولہب یاد ہیں؟
میرے اللّٰہ نے ہی انہیں انجام تک پہنچایا تھا وسیلہ اس نے اپنے پیارے بندے بنائے تھے۔
آج پھر میرے اللّٰہ کے حبیب کی شان اقدس میں گستاخی کی کوشش کی جارہی ہے،آئیں ہم کوشش کریں، شاید کہ اس بار میں یا آپ اللّٰہ کی طرف سے اس کام کے لیے چن لیے جائیں۔
مجھے اس منظر سے ڈر لگتا ہے جب روز حشر میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سجدے میں جھکے “امتی!،امتی!”پکار رہے ہونگے اور اگر اس وقت،اس وقت مجھ سے پوچھ لیا گیا کہ
” تمہارے سامنے جب میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات کے اکرام پر حملہ کیا گیا،تو اے میرے نبی کی امتی! تم نے کیا کیا تھا؟”
مجھے اس لمحے لاجواب ہونے سے ڈر لگتا ہے۔
ایک فتنے کا سد باب ہوا ہے لیکن اب ضرورت ہے اس بات کی کہ ہم سنبھل جائیں اور جو بھی کوئی ایسی کوشش کرنے کا سوچے تو ہم پہلے ہی سینہ سپر ہوں۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں