سازش کے تحت ملکی امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

109

سکھر( نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت میںقابل برداشت نہیں ، ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلیے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریںگے ، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملٹری روڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مبین احمد جتوئی نے کہا کہ گستاخ رسول کے نام پر ملک میں سیاست کی جا رہی ہے ،انہوںنے کہا کہ لاہور واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ناموس رسالت کے نام پر شرپسندوں نے لاہور میں عوام کی ملکیت کو جو نقصانات پہنچایا گیا جو ایک غلط عمل ہے قانون کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک میں امن امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تحریک انصاف کی مقبولیت دیکر ملک دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اس لیے وزیر اعظم اور تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازشوں کی جاری ہیں۔ مبین احمد جتوئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ جے یو آئی کو عوام رد کردیا ہے ملک کے عوام وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار اتناتنے بڑے پیمانے پر ملک کا قرضہ واپس دیا گیا ہے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی بہترین پالیسیوں کے سبب ملک اب ترقی کی جانب چل رہا ہے وہ دن دور نہیں جب ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کا مال کو لوٹا ہے عوام کے مال کو لوٹنے والے کا احتساب کیا جارہا ہے۔